شوبز کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کسی بھی شخصیت کی شادی چاہے بھارت میں ہو یا پاکستان میں، دولہا اور دلہن کی طرف سے اسے خوبصورت سے خوبصورت تر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاتی، کچھ ایسا ہی قصہ بالی ووڈ ہیرو راجکمار راؤ اور پترلیکھا کی شادی کا ہے۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے راجکمار راؤ کی شادی کے چرچے ہیں۔ بظاہر عام سی شکل و صورت کے مالک راجکمار راؤ نے اپنی اداکاری کے بل بوتے پر بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اہم مقام حاصل کیا۔
پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز میں ساڑھی پہن کر جلوہ گر ہونیوالی ایکٹریسز
انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کیلئے دبئی میں موجود شوبز شخصیات کی تصاویر
بھارت سمیت دنیا بھر میں شادی سے قبل ڈیٹنگ کو شریکِ حیات کی شخصیت سمجھنے کا مؤثر ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ راجکمار راؤ نے 11 سال تک پترلیکھا کے ساتھ ملاقاتیں اور رازو نیاز میں گزارے۔
گزشتہ روزپترلیکھا اور راجکمار راؤ کی 11 سالہ محبت بھری دوستی شادی کے رشتے میں بدل گئی۔ شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کی سج دھج اور روایتی سرخ رنگ کے استعمال کو بہت سراہا گیا۔

دلہن پترلیکھا نے سونے، ہیرے اور موتیوں کے زیورات سے سجا لباس پہن کر شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ راجکمار راؤ نے ہندو رواج کے تحت ماتھے پر تلک لگایا اور پگڑی پہنی۔

مشہورومعروف اداکار راجکمار راؤ کی تقریب کیلئے معروف ڈیزائنر سبیاساچی سے خدمات حاصل کی گئیں۔ تقریبِ شادی میں شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف شخصیات نے شرکت کی۔
بالی ووڈ فلمساز فرح خان بھی راجکمار راؤ کی شادی کی تقریب کا حصہ بنیں اور نئے نویلے جوڑے کے ہمراہ تصویر کھنچوا کر تقریب کو یادگار بنا دیا۔

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ راجکمار راؤ اور پترلیکھا کی شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن نے جو لباس پہنے، ان کے ذریعے بھارتی ریاست بنگال کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھتر بھی راجکمار راؤ اور پترلیکھا کی تقریبِ شادی میں شریک ہوئے اور دولہا دلہن کو مبارکباد پیش کی۔

ہفتے کے روز دولہا دلہن نے اپنے اہلِ خانہ اور قریبی دوست احباب کے ہمراہ تقریب منعقد کی۔ اس موقعے پر راجکمار راؤ اور پترلیکھا بے حد خوش نظر آئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








