پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (پیسا) 2021 کیلئے متحدہ عرب امارات میں متعدد شوبز شخصیات موجود ہیں جنہیں دبئی میں دیکھا گیا۔
دبئی میں ہر پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب ٹی وی، موسیقی، فیشن اور ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والے ستاروں کیلئے 5 نومبر کو منعقد ہوگی۔

اداکارہ مہوش حیات، یاسر حسین، فیصل قریشی، احمد بٹ، واسع چوہدری، سجاد علی اور دیگر گلوکار و اداکار پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی پہنچے ہیں۔
نمرہ اور منزہ عارف کو ڈرامے میں اداکاری کا معاوضہ نہ دئیے جانیکا انکشاف
سفر سے خوفزدہ ہوں، میری والدہ کو موٹر وے سے 3 بار اغواء کیا گیا۔زویا ناصر


تقریبِ تقسیمِ اعزازات میں شرکت کیلئے آنے والے شوبز کے چمکتے دمکتے ستاروں کو دبئی میں مختلف تصاویر میں ایک ساتھ اور الگ الگ مختلف پوز بناتے ہوئے دیکھا گیا۔


سوشل میڈیا پر پاکستانی شوبز ستاروں کی الگ الگ منفرد انداز سے کھنچوائی گئی اسٹائلش اور خوبصورت تصاویر عوام کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔


رواں برس پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2021 کی تقریب دبئی میں منعقد ہونے والی ہے۔ مختلف شوبز ستاروں نے تقریب میں شرکت کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔







گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








