اسٹاک مارکیٹ،100انڈیکس میں300پوائنٹس کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو مندی کی لپیٹ میں آ گئی،کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 46500پوائنٹس سے کم ہو کر 46100پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا۔

جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 51ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے کم ہو کر78کھرب روپے رہ گیا،کاروباری مندی کے سبب 70.26فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو کاروبار کے آغاز کیساتھ ہی اتار چڑھا کا شکارہو گئی،سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال،آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس چھوٹ کے خاتمے اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری جیسے مطالبے پر سرمایہ کار تذبذب میں مبتلا رہے۔

مختلف منفی قیاس آرائیوں کے سبب مارکیٹ کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ مل سکا اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 348.49پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں انڈیکس46542.91پوائنٹس سے کم ہو کر46194.42پوائنٹس ہو گیااسی طرح 146.39پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس18098.42پوائنٹس سے کم ہوکر17952.03پوائنٹس ہو گیا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31649.27پوائنٹس سے گھٹ کر 31444.42پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 51ارب24 کروڑ9لاکھ16ہزار962روپے کی کمی واقع ہوئی۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب24ارب90کروڑ61لاکھ57ہزار991روپے سے گھٹ کر78کھرب73ارب66کروڑ52لاکھ41ہزار30روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 10ارب روپے مالیت کے 23کروڑ84لاکھ93ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو10ارب روپے مالیت کے 24کروڑ31لاکھ93ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر343کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے83کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ241میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی

کاروبار کے لحاظ سے سروس فیبرک 1کروڑ89لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ59لاکھ،غنی گلوبل 1کروڑ39لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ25لاکھ اور میرٹ پیکیجنگ 1کروڑ21لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔

Related Posts