کراچی:انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید176.60روپے سے بڑھ کر176.85روپے اور قیمت فروخت176.80روپے سے بڑھ کر176.85روپے ہو گئی۔
50پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177.30روپے سے بڑھ کر177.70روپے اور قیمت فروخت177.70روپے سے بڑھ کر178.20روپے ہو گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50روپے سے بڑھ کر197.60روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے بڑھ کر199.60روپے ہو گئی تاہم30پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت235روپے سے گھٹ کر234.70روپے پرآ گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 572پوائنٹس کا اضافہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








