اسٹاک مارکیٹ میں 572پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 572پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 572پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس500 پوائنٹس کے اضافے سے 43800پوائنٹ پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 97ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،کاروباری تیزی کے سبب 71.18فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔

سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام،پیٹرولیم،فوڈز،آئل اینڈ گیس سیکٹرز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43300،43400، 43500،43600، 43700اور43800پوائنٹس کی 6بالائی حدیں عبور کر نے میں کامیاب رہا۔

منگل کو کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 572.72پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس43280.77پوائنٹس سے بڑھ کر43853.49پوائنٹس ہو گیا۔

اسی228.44پوائنٹس کے اضافے کے ایس ای30انڈیکس 16777.44پوائنٹس سے بڑھ کر17005.73پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29620.88پوائنٹس سے بڑھ کر30010.45پوائنٹس ہو گیا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 97ارب 55کروڑ63لاکھ 40ہزار56روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ74کھر ب18ارب46 کروڑ21 لاکھ84 ہزار389 روپے سے بڑھ کر75کھرب16ارب 1کروڑ85لاکھ24ہزار445روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو8ارب روپے مالیت کے22کروڑ93لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو6ارب روپے مالیت کے 17کروڑ69لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 3روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر347کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے247کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،82میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts