میکڈونلڈ کے دفتر پر نیب افسر کا چھاپہ، ڈی جی نیب نے رپورٹ طلب کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

میکڈونلڈ کے دفتر پر نیب افسر کا چھاپہ، ڈی جی نیب نے رپورٹ طلب کرلی
میکڈونلڈ کے دفتر پر نیب افسر کا چھاپہ، ڈی جی نیب نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے میکڈونلڈ ہیڈ کوارٹرز کراچی پر نیب کراچی کے افسر رانا عبد اللہ کے چھاپے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب کراچی کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم حیدرآباد اکاونٹس آفس کرپشن کیس میں مطلوب ملزم کی تلاش میں گئی تھی، ملزمان نے ریٹائرڈ ملازمین کی جعلی آئی ڈیز بناکر پنشن کی رقم ہڑپ کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: تنقید سے حوصلے پست نہیں، بدعنوانی کیخلاف کام جاری رکھیں گے۔چیئرمین نیب

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری میں کئی ملزمان پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، ملزمان پر چار ارب روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے۔

Related Posts