اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے میکڈونلڈ ہیڈ کوارٹرز کراچی پر نیب کراچی کے افسر رانا عبد اللہ کے چھاپے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب کراچی کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم حیدرآباد اکاونٹس آفس کرپشن کیس میں مطلوب ملزم کی تلاش میں گئی تھی، ملزمان نے ریٹائرڈ ملازمین کی جعلی آئی ڈیز بناکر پنشن کی رقم ہڑپ کرلی تھی۔
مزید پڑھیں: تنقید سے حوصلے پست نہیں، بدعنوانی کیخلاف کام جاری رکھیں گے۔چیئرمین نیب
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








