پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 123 پوائنٹس کی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی:کاروباری ہفتےکے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس 123پوائنٹس کم ہوکر 43395پربندہوا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رحجان رہا، 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 123 پوائنٹس کی کمی ہوئی،اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغازکےوقت 100 انڈکس 43ہزار518 کی سطح پر تھا۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل صارفین کیلئے بری خبر،درآمدی فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان

اس دوران کاروبارکامثبت رجحان دیکھنےمیں آیااور 100 انڈکس 43 ہزار600 کی سطح پر پہنچ گیا تاہم اس کےبعداسٹاک مارکیٹ میں مسلسل کمی دیکھی گئی اورجب کاروباری دن کا اختتام ہوا تو 100انڈکس 43ہزار395 کی سطح پر تھا۔

Related Posts