آرمی چیف کاسیالکوٹ میں چونڈہ کے قریب چوکی کا دورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

COAS pays tribute to people of Kashmir, their resolve and valiant struggle

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج سیالکوٹ میں چونڈہ کے قریب چوکی کا دورہ کیاجہاں انہیں مشقوں میں دفاعی اور جارحانہ پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے ان کا استقبال کیا،جہاں انہیں مشقوں سے متعلق پلاننگ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی،اس موقع پر آرمی چیف کی جانب سے تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ قابلیت پر اطمینان کا اظہارکیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ٹی ٹی پی کا حکومت کےساتھ جنگ بندی میں توسیع سےانکار

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے خطاب کرتےہوئےکہ کہا مشقیں جوانوں کے اعتماد و ہم آہنگی اور جنگی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں اس لیے میدان جنگ میں سخت اور حقیقی معنوں میں تربیت ضروری ہے،انہوں نے مزیدکہاکہ یہ مشقیں جدید رجحانات اور نظریات کے ربط میں بھی کردار ادا کرتی ہیں۔

Related Posts