گزشتہ ہفتےکیاہواسستا،کیامہنگا،ادارہ شماریات کےنئےاعدادوشمارجاری

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں مہنگائی کا طوفان، مزید 28اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں
ملک میں مہنگائی کا طوفان، مزید 28اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد:ملک میں گزشتہ ہفتےمہنگائی نے کیاواریاعوام نے سےلیاسک کاسانس ،ادارہ شمایارت کے مطابق گزشتہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہواجبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دئیےجس کےمطابق گزشتہ ہفتے 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 میں استحکام دیکھا گیا، دال مسور کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، دال چنا 4روپے 20 پیسےاوردال ماش 7روپے 7پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،جبکہ دال مونگ 3 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، لہسن ایک روپے 93 پیسے ،پیاز 64 پیسے فی کلو مہنگا ہوا اورآگ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 4 روپے فی من اضافہ ہوا۔

نئےاعدادوشمارکےمطابق کوکنگ آئل، چاول، خوردنی گھی اور بیف مہنگا ہوا جبکہ سبزیوں میں ٹماٹر 13 روپے 15 پیسے فی کلو سستے ہوئے ،زندہ مرغی کی قیمت میں24 روپےکمی ہوئی اور آلو 2 روپے 64 پیسے فی کلو سستے ہوئے،ایک ہفتے میں چینی 95 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 68.5کروڑڈالر کی منظوری

دوسری جانب ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے50 پیسے اور20 کلو کےآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے 41 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts