ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 68.5کروڑڈالر کی منظوری

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق کرونا کی وجہ سے پاکستان کے شعبہ توانائی میں اصلاحات کی رفتار میں کمی آئی جس کے باعث شعبہ توانائی میں اصلاحات اور بنیادی سہولیات کے فراہمی کےلیے 68کروڑ50لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی گئی ہے۔

اےڈی بی کےمطابق گردشی قرضوں کو سپورٹ کرنے، مالی،انتظامی اور تیکنکی اصلاحات کیلئے 30 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے جس سے کمرشل،گھریلوں،شہری اور دیہی صارفین کو بھی فائدہ ہوگاجبکہ خیبرپختونخوا کیلئے منظور کردہ 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر میں 38 کروڑ ڈالر قرض اور 50 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہےاور اس رقم سے خیبرپختوانخوا کے 5 شہروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے 2 پلانٹ لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سوئی گیس کمپنی نے غیر برآمدی صنعتوں کو گیس کی سپلائی روک دی

یادہے کہ اس سےقبل بھی ایشیائی ترقیاتی بینک احساس پروگرام میں توسیع کیلئے 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے فنڈز کی منظوری دے چکا ہے۔

Related Posts