کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا میں ایک کارڈرائیورنے گاڑی کا ٹائر پنچر ہونےپر عجیب وغریب کارمانہ کردیکھایا،جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق کیپٹ ٹاؤن میں شہریوں کوایک ایسی گاڑی سڑک پرچلتی نظرآئی جس میں ایک پہیہ نہیں تھا اور اس کار کے مالک نے اس کی جگہ ایک (ٹرولی) لگائی ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں 3 ٹائروں والی کار کوسڑک پر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس نے ساتھ چلنے والی گاڑیوں میں موجود شہریوں کی توجہ حاصل کرلی۔
رپورٹ کےمطابق ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہونےکےبعد گاڑی کے پرانے مالک نے بتایا کہ یہ کار اب بھی اسی کےنام ہے جس پر اس نے نئے خریدار کو آئندہ ایسی حرکت کرنے سے منع کردیاہےجس پر نئےمالک نے اپنی غلطی کوتسلیم کرتےہوئےیقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسی کوئی حرکت نہیں کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں:کیابرطانیہ پر گیدڑ تاریخی حملہ کرنےجارہےہیں؟ماہرین نے خبردار کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








