راولپنڈی، شادی کے موقعے پر ہوائی فائرنگ سے یوسی9کا وائس چیئرمین جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی، شادی کے موقعے پر ہوائی فائرنگ سے یوسی9کا وائس چیئرمین جاں بحق
راولپنڈی، شادی کے موقعے پر ہوائی فائرنگ سے یوسی9کا وائس چیئرمین جاں بحق

راولپنڈی میں شادی کے موقعے پر کی گئی ہوائی فائرنگ نے یو سی 9 کے وائس چیئرمین کی جان لے لی۔ زخمی ہونے والے وائس چیئرمین نعیم خان نے دورانِ علاج دم توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کے علاقے اسلام پورہ میں پیش آیا جہاں شادی کے موقعے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں نعیم خان زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ملیر ماڈل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک

راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

 ڈرائیور مسافروں کے ہاتھوں پشاور میں قتل ، ملزمان گاڑی لے کر فرار

ہسپتال میں یوسی 9 بنگش کالونی کے وائس چیئرمین نعیم خان دورانِ علاج جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعیم خان کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی میں مسافروں کے روپ میں گاڑی بک کرانے والے 3 ملزمان نے پشاور لے جاکر 24 سالہ نوجوان ڈرائیور کو بیدردی سے قتل کر دیا اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ مقتول نوجوان اپنی بیوہ ماں کا واحد سہارا تھا۔

ایم ایم نیوز کو3ماہ قبل موصولہ معلومات کے مطابق محکمہ شماریات میں بطور ایل ڈی سی ملازم 24 سالہ اسد اللہ منیر ان ڈرائیو ایپ کے ذریعے اپنی گاڑی سیاہ رنگ کی ہنڈا سوک نمبر 068 ایم کیو چلا کر مزدوری بھی کرتا تھا۔ 

 

Related Posts