کراچی، ملیر ماڈل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9مطلوب ملزمان گرفتار
پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9مطلوب ملزمان گرفتار

شہرِ قائد کے علاقے ماڈل کالونی ملیر میں مبینہ طور پر پولیس مقابلے کے دوران 1 ڈاکو کو ہلاک کردیا گیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملیر کے علاقے ماڈل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اورنگی میں جعلی پولیس مقابلے کا مقدمہ درج، سابق ایس ایچ او بھی نامزد

کراچی، گلشنِ اقبال میں پولیس مقابلہ، 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتارؓ

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان کا کہنا ہے کہ صبح 5 بجے پولیس کو گھر میں ملزمان کے داخل ہونے کی اطلاع ملی۔ موقعے پر پہنچے تو ملزمان سے مقابلہ اور دو طرفہ فائرنگ ہوئی۔

شاہجہان خان نے کہا کہ ہلاک ڈاکو سفید کار میں واردات کیلئے آئے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ساڑھے 3لاکھ روپے اور زیورات برآمد ہوئے ہیں۔ مقابلے کے دوران 1 ملزم ہلاک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول کے ساتھ ایک نقلی پستول بھی ملا۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران 15مددگار پولیس کا اہلکار فرحان زخمی ہوگیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اورنگی میں نوجوان کی جان لینے والے جعلی پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں سابق ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن سمیت دیگر ملزمان نامزد کیے گئے۔

کراچی پولیس نے اورنگی ٹاؤن تھانے میں رواں ماہ کے آغاز میں جعلی پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کیا۔ مقدمے میں اورنگی تھانے کے سابق ایس ایچ او، پولیس اہلکار توحید اور دوست نامزد ہوئے۔

 

Related Posts