کراچی میں سڑکوں پر بنے گھر بھی گرائے جائینگے، حکم جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

SHC orders to end occupation of residential, commercial and welfare plots In Karachi

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سڑک گھروں میں شامل کرنے والوں کو جگہ خالی کرنے کا حکم دے دیا ۔

بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں نارتھ کراچی انڈہ موڑ کی سڑک کو گھروں میں شامل کرنے پر نوٹس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایک بار پھر نسلہ ٹاور کی آواز سنائی دی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمارے پاس لیز ہے، کیسے مسمار کیا جاسکتا ہے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ نسلہ ٹاور والوں کے پاس بھی لیز، دستاویزات موجود تھے۔

سب بن جاتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ کچھ نہیں چھوڑا، روڈ چھوڑا، اسکول، نہ ہی پارک، سب پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ 150 فٹ روڈ پر قبضہ کیا گیا ہے۔جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ آپ کی درخواست قابل سماعت کیسے ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں رہائشی عمارتیں گرانے کے احکامات،ناجائز تعمیرات کاذمہ دار کون ؟

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمارا حکم ہے سڑک خالی کریں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پہلے متبادل جگہ دی جائے۔

جب لیز ہوئی اس وقت تو روڈ نہیں تھا۔ ہمیں صرف تین دن کا شوکاز دیا گیا ہے۔جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ آپ کی درخواست پر فیصلہ آج ہی کریں گے۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Related Posts