کراچی میں دوسری شادی کی خواہش پر سالے نے بہنوئی کو جان سے ماردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

man killed brother in in karachi

کراچی:شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر میں سالے نے جھگڑے کے دوران بہنوئی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا۔

گلستان جوہر بلاک 8 میں واقع مکان نمبرA70کے اندر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

قتل کی واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو گھر والوں نے ملزم کو پکڑ اہوا تھاتاہم پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول اپنی تحویل میں لیا اور لاش پوسٹ مارٹم کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔

مزید پڑھیں:کراچی، ملیر ماڈل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک

ایس ایچ او فاروق سنجرانی کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ اسلم ولد پرویز کے نام سے ہوئی اور اسکا اپنے سالے فرحان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر فرحان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جو بہنوئی کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتول دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اس پر ان کے درمیان رنجشیں تھیں اور اسی سلسلے میں وہ لوگ گھر پر بات کررہے تھے کہ یہ واقعہ رونما ہوا۔ تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کررہی ہے۔

Related Posts