کرکٹ کا نیا سیزن، دُنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آنے والی ہیں۔رمیز راجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کرکٹ کا نیا سیزن، دُنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آنے والی ہیں۔رمیز راجہ
کرکٹ کا نیا سیزن، دُنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آنے والی ہیں۔رمیز راجہ

اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کرکٹ کے نئے سیزن میں دُنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آنے والی ہیں، نیت ٹھیک ہو تو منزل آسان ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرکٹ کی بہتری کی نہ صرف بات کر رہے ہیں بلکہ عمل بھی کرینگے۔ تاثر یہ دیا جاتا ہے کہ کارکردگی کا فیصلہ کوچز کریں گے، یہ درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا، پشاور کے حمزہ نے جونیئر انڈر 19 اسکواش چیمپین شپ جیت لی

خاتون مداح نے شاداب خان سے کپتان بابر اعظم کا رشتہ مانگ لیاؓ

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کوچز کی ضرورت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ اگلے کرکٹ سیزن میں بہترین ٹیموں کو پاکستان آنا ہے اور نیا سیزن خوشی کی بات ہے۔ 100 بچوں کو کرکٹ کی ٹریننگ اور ماہانہ 30 ہزار وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ ہم 100 بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے۔ اسکول کرکٹ اچھی جارہی ہے۔ اگر کرکٹ پر سوال کرنا ہو تو کوچ کی بجائے لیڈر کے پاس جانا ہوگا۔ کوشش ہوگی ماحول اور لیڈر شپ کے ذریعے کچھ اچھا کریں۔

کرکٹ بورڈ چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ آل پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ کے نتائج 15 روز میں مثبت آئیں گے۔ کرکٹ کیلئے اور بھی بہت کچھ کرنے والے ہیں۔ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان واپسی اور ورلڈ کپ میں بہترین کھیل ہمارے لیے بڑے چیلنجز تھے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ہم پاکستان میں پچز کو بہتر بنانے کیلئے مٹی آسٹریلیا سے منگوا رہے ہیں جس کا مقصد 40 ہائبرڈ پچز کلب میں بچھانا ہے۔ کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران تماشائیوں کی کمی کی وجہ پارکنگ اور دیگر مشکلات تھیں۔

Related Posts