کہا جاتا ہے کہ بھارت میں بالی ووڈ فنکاروں سے زیادہ امیر کوئی نہیں، لیکن یہ حقیقت نہیں، دیگر شعبہ جات میں بھی اربوں کمائے جارہے ہیں۔ اگر بالی ووڈ کی بات کی جائے تو صفِ اول کی اداکار جوڑیاں اربوں کے اثاثے بنانے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔
کچھ ستاروں نے کامیاب کاروباری شخصیات کو ہدف بنایا تو کچھ بالی ووڈ اداکاراؤں نے اپنے ہی جیسے اداکاروں سے شادی کو ترجیح دی۔ اثاثوں سے واجبات کو تفریق کر لیا جائے تو حاصل ہونے والے اعدادوشمار کو نیٹ ورتھ کہا جاتا ہے۔
شاہ رخ خان، اکشے کمار، سونم کپور، سیف علی خان اور دیگر ستاروں نے اپنے مشہورومعروف شریکِ حیات کے ساتھ مل کر کتنی نیٹ ورتھ حاصل کی۔ یہ سب جان کر شاید آپ حیران رہ جائیں جس کا آغاز کنگ خان سے کیاجارہا ہے۔
گوری اور شاہ رخ خان

اداکار شاہ رخ خان کو کنگ خان کی وجہ ان کی اداکاری اور بے مثال شہرت ہی نہیں بلکہ کمایا گیا ہزاروں کروڑ کا پیسہ بھی ہے۔ گوری اور شاہ رخ خان کی نیٹ ورتھ کا تخمینہ 6 ہزار 600کروڑ لگایا گیا ہے۔
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ

اپنی اداکاری اور مزاحیہ برجستگی سے بالی ووڈ کے فلم بینوں کو سب سے زیادہ محظوظ کرنے والے اداکاروں میں اکشے کمار کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ ٹوئنکل کھنہ اور اکشے کی جوڑی کی مالی استعداد کا اندازہ 2 ہزار 624 کروڑ لگایا گیا ہے۔
سونم کپور اور آنند آہوجا
اگر سونم کپور کو نئی نسل کی نمائندہ فنکارہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ اول الذکر فنکار 50 کی دہلیز کب کے عبور کرچکے اور سونم کپور انہی کے دور کی یادگار انیل کپور کی بیٹی ہیں۔ انیل اور آنند آہوجا کی نیٹ ورتھ 3 ہزار 102کروڑ ہے۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان
![]()
نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے سیف علی خان نے بھارتی فنکارہ کرینہ کپور سے شادی کی جس سے قبل فلمی دنیا میں کرینہ اور شاہد کپور کے معاشقے کے چرچے عام تھے جس کا ذکر کرشمہ کپور نے بھی کیا۔ کرینہ اور سیف کی مالی استعداد کا اندازہ 1 ہزار 520 کروڑ لگایا گیا ہے۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما

متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جوڑی کو کون نہیں جانتا۔ ان دونوں کی مالی استعداد کا اندازہ 1 ہزار 65کروڑ لگایا گیا ہے۔
امیتابھ بچن اور جیا بچن

سن 70 اور 80 کی دہائی میں اینگری ینگ مین بن کر فلمی دنیا پر راج کرنے والے امیتابھ بچن کی پہچان صرف اداکاری نہیں ہے بلکہ کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان کے طور پر بھی ان کی شہرت بے مثال سمجھی جاتی ہے۔امیتابھ اور جیا بچن کی نیٹ ورتھ 1ہزار کروڑ ہے۔
دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ

سنجیدہ اداکاری کی بات کی جائے تو بالی ووڈ کی نئی نسل میں نمایاں مقام حاصل کرنے والی جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا کی مالی استعداد کا اندازہ 597 کروڑ لگایا گیا ہے۔
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن

سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے بے شمار فلموں میں اداکاری اور پرفارمنس سے ثابت کیا کہ رقص کے فن میں انہیں مات دینا اگر ناممکن نہیں تو بے حد مشکل ضرور ہے۔ ابھیشیک بچن نے بھی شروع میں ٹھوکر کھانے کے بعد جاندار اداکاری شروع کی۔ دونوں کی نیٹ ورتھ 590 کروڑ ہے۔
اجے دیوگن اور کاجول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








