پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل فریال محمود نے اپنے رقص کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور تنقید کی۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ فریال محمود نے بولڈ لباس میں اپنے رقص کی نئی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایک مختصر پیغام میں مداحوں کو سمجھانے کی کوشش کی کہ ویڈیو جاری کرنے کا مقصد پرانے دور کو یاد کرنا ہے۔
ہانیہ عامراورفرحان سعید ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں ساتھ اداکاری کرینگے
ماہرہ، سجل اور عائزہ 100 خوبصورت ترین چہروں کی فہرست کیلئے نامزد
انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ فریال محمود نے کہا کہ یہ ویڈیو میرے لب پر ایک مسکراہٹ لانے کا سبب بن گئی جو بہت پرانی ہے جب میں اپنے آپ کو ایک مکمل طور پر مختلف انسان محسوس کیا کرتی تھی اور یہ ویڈیو مجھے بہت زیادہ پسند ہے۔
پیغام میں فریال محمود نے کہا کہ مجھے اپنے اندر بھری ہوئی توانائی اور محبت بہت پسند ہے جو میری حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ امید کرتی ہوں کہ مداحوں کو بھی ایسا ہی لگے گا۔ اداکارہ نے میک اپ آرٹسٹ کڈی پال کو بھی ٹیگ کیا۔





گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








