نئی دہلی کی فضا دنیا کی آلودہ ترین قرار، لاہور دوسرے نمبر پرآگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

نئی دہلی: فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی آج دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا گیاجبکہ پاکستان کاشہرلاہور فہرست میں دوسرےنمبر رہااورڈھاکہ تیسرے نمبر پر ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی شہر کلکتہ چوتھے ، چین کا شہر ووہان5ویں ،چونگ کنگ 6 ، چینگڈو 7ویں ، ویتنام کا شہر ہنوئی 8ویں ،نیپال کا شہر کٹھمنڈو 9ویں اور پاکستان کا شہر کراچی 10ویں نمبر پر رہا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی والے ہوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 297ریکارڈ کیا گیا،فیصل آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس 176 اوررحیم یار خان میں 166انڈیکس ریکارڈ کیا گیا،یہ تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیاہے۔

Related Posts