دہشتگردوں کا شمالی وزیرستان میں ملٹری چیک پوسٹ پر حملہ، نائیک شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

دہشتگردوں کا شمالی وزیرستان میں ملٹری چیک پوسٹ پر حملہ، نائیک شہید
دہشتگردوں کا شمالی وزیرستان میں ملٹری چیک پوسٹ پر حملہ، نائیک شہید

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے نائیک نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیاگیا، دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا نائیک نور مرجان شہید ہوگیا، 32 سالہ نور مرجان کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسزکا شمالی وزیرستان اورباجوڑمیں آپریشن،کمانڈرسمیت3دہشتگردہلاک

ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Related Posts