کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے شہری کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے شہری کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار
کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے شہری کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار ہو گئے۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکرز نے سنسنی خیز ویڈیو بنانے کیلئے گھر سے باہر کھڑے قمر رضا کو گولی ماری تھی جو بعد میں جان لیوا ثابت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث ٹاک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نےکہا کہ گرفتار ملزمان کی عمریں 14 سے 15سال کے درمیان ہیں۔ ملزم فاضل نے تھرل کیلئے گھر سے باہر کھڑے شہری کو گولی مار دی۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصل آباد میں سابق یوتھ کونسلر کا قتل، ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

نسلہ ٹاور کیس پر کارروائی، ڈی جی کے ڈی اے سمیت 3ملزمان گرفتار

ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ شہری کو لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کو شناخت کیا گیا۔ ملزمان نے 7روز قبل کراچی کے علاقے غازی چوک، جعفر طیار میں شہری قمر رضا پر فائرنگ کی جو زخمی ہوا اور دورانِ علاج اگلے ہی روز جان کی بازی ہار گیا۔ 

پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر چھاپہ مار کارروائی کی اور 2 ملزمان کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال کیا گیا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی۔ ملزمان نے تفتیش کے دوران مزید دو ساتھیوں کے متعلق بھی بتایا۔ ملزمان کے 2 مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے کہا کہ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔گرفتار ملزمان سعید احمد اور فاضل علی کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے اور برآمد کیا گیا اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا۔ 

 

Related Posts