آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ائیر کیلئے نامزدگیاں، بابر اعظم شارٹ لسٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر کیلئے نامزدگیاں، بابر اعظم شارٹ لسٹ
آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر کیلئے نامزدگیاں، بابر اعظم شارٹ لسٹ

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پلیئر آف دی ائیر کیلئے نامزدگیوں کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ شارٹ لسٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ائیر کیلئے نامزدگیوں میں شارٹ لسٹ کردئیے گئے جبکہ عالمی کرکٹ کونسل نے مجموعی طور پر 4کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم 16سال بعد رکی پونٹنگ کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب

بہترین پرفارمنس دے کر بابر اعظم نے مجھے غلط ثابت کردیا، شاہد آفریدی

شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور آئر لینڈ کرکٹ ٹیموں کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ، جنوبی افریقہ کے جانیمن ملن اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے 67.50 کی ایوریج سے رواں برس 6 میچز میں 405 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں شامل تھیں تاہم صرف 6 میچز میں ہی انہوں نے 2 سیریز کھیل کر اپنی ٹیم کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کھلاڑی رکی پونٹنگ کا 16 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔رواں سال قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کرکٹ کا سال ثابت ہوا۔کھلاڑیوں نے درجنوں ریکارڈز اپنے نام کیے۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2021 میں نہ صرف وائٹ بال کرکٹ میں بہترین بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنائے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

Related Posts