انسدادِ منشیات کا پیغام، عدنان صدیقی عوامی تنقید کا نشانہ بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

انسدادِ منشیات کا پیغام، عدنان صدیقی عوامی تنقید کا نشانہ بن گئے
انسدادِ منشیات کا پیغام، عدنان صدیقی عوامی تنقید کا نشانہ بن گئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی انسدادِ منشیات سے متعلق پیغام مداحوں تک پہنچانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔ عوام کا کہنا ہے کہ دھواں پھیلا کر فضائی آلودگی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام کے ہمراہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ ہم منشیات کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ منشیات ہماری نوجوان نسل اور قوم کو تباہ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی شوبز ستارے جو سال 2021 کے دوران انتقال کر گئے

علیزے شاہ کی سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

تاہم منشیات تلف کرنے کی ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے تعریف کی بجائے تنقید شروع کردی۔ ایک صارف نے کہا کہ منشیات تلف کرنے کے آپریشن سے فضائی اور سمندری آلودگی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ 

Public Criticism on Adnan Siddiqui Lauding Anti Narcotics Destruction Operation

Public Criticism on Adnan Siddiqui Lauding Anti Narcotics Destruction Operation

واضح رہے کہ منشیات کا پھیلاؤ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے متعدد ممالک کا بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے شوبز شخصیات ہمیشہ سے آواز اٹھاتی آئی ہیں۔ تاہم عدنان صدیقی کے پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مثبت ردِ عمل نہیں آیا۔ 

Related Posts