پاکستانی شوبز ستارے جو سال 2021 کے دوران انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سال 2021 میں انتقال کر جانے والے پاکستانی شوبز کے معروف فنکار
سال 2021 میں انتقال کر جانے والے پاکستانی شوبز کے معروف فنکار

رواں برس 2021 میں جہاں بہت سی کامیابیاں اور خوشیاں پاکستان کے نام رہیں، وہیں بہت سی مشہورومعروف شخصیات نے داعئ اجل کو لبیک کہہ دیا۔ پاکستانی شوبز کے ستارے رواں برس انتقال کر گئے جنہیں مداح شاید کبھی نہ بھول سکیں۔

کامیڈی اور اداکاری سے لے کر گلوکاری و موسیقی سمیت فنونِ لطیفہ کے ہر شعبے پر راج کرنے والے متعدد فنکاروں نے یہ دنیائے فانی چھوڑ دی، جن میں سے کچھ کا ذکر ذیل میں کیا گیا ہے:

عمر شریف

کراچی میں 19 اپریل 1955 کو جنم لینے والے عمر شریف کا رواں برس 66 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ کامیڈی کنگ کہلانے والے عمر شریف کے انتقال کی خبر اکتوبر میں سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

علیزے شاہ کی سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

سال 2021 میں ریلیز کی گئی ہالی ووڈ کی 5بہترین فلمز

عمر شریف ٹی وی، اسٹیج اور فلم کے ایکٹر، ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور سب سے بڑھ کر کامیڈین کے طور پر مشہور ہوئے۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز کراچی سے کیا تھا۔

دردانہ بٹ 

Durdana appeared on comedy sitcom ‘Dugdugi’, ‘Phir Chand Pe Dastak’, ‘Mera Naseeb’ as the aunt of the protagonist Syra Yousuf, ‘Naugar Ke Aage Chakar’ and ‘Fifty Fifty’. Picture credit: Facebook

اگست کے دوران کراچی میں انتقال کر جانے والی مشہورومعروف اداکارہ دردانہ بٹ نے پی ٹی وی کے کامیڈی ڈرامہ ففٹی ففٹی سے شہرت پائی۔ انہیں 1985 میں ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

دردانہ بٹ نے ففٹی ففٹی میں معین اختر کے ہمراہ کامیڈی ایکٹنگ شروع کی تھی۔ کراچی میں انتقال کے وقت ان کی عمر 83 برس تھی۔ اداکاری کے علاوہ دردانہ بٹ کی ذاتی شخصیت کو بھی مختلف پروگرامز کے دوران بے حد سراہا گیا۔ 

حسینہ معین 

مشہورومعروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کا نام مختلف یادگار ڈرامہ سیریلز کیلئے شاید کبھی بھلایا نہ جاسکے۔ مارچ 2021 میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث حسینہ معین کا انتقال ہوا۔ اس وقت ان کی عمر 79 سال تھی۔

حسینہ معین نے بہت سے خوبصورت ٹی وی سیریلز لکھے جن میں شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، آہٹ، آنسو، بندش اور آئنہ شامل ہیں۔ 

انکل سرگم

اسلام آباد میں مارچ کے دوران انکل سرگم کے نام سے مشہور اداکار فاروق قیصر کا انتقال ہوا جو دل کے مرض کا شکار تھے۔ان کی عمر 75سال تھی۔ 

فاروق قیصر کی وجہِ شہرت صرف پتلی تماشا ہی نہیں بلکہ انہوں نے کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر کے طور پر بھی بہت سا کام کیا۔ 

کنول نصیر

پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی میزبان کنول نصیر کا انتقال رواں برس 70 سال کی عمر میں ہوا جن کا ٹی وی اور ریڈیو سے تعلق کم و بیش 5 دہائیوں پر محیط تھا۔

کنول نصیر نے اپنے میزبانی کے کیرئیر کا آغاز صرف 17سال کی عمر میں کیا تھا۔ بعد ازاں بے شمار ٹی وی شوز اور پروگرامز میں انہوں نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے اور خوب شہرت کمائی۔ 

سہیل اصغر

The legendary celebrity was a TV, film, and theater actor(File)

فلم، ٹی وی اور ریڈیو کے مشہورومعروف اداکار سہیل اصغر سرطان جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو کرنومبر کے دوران لاہور میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے لاہور سے 70 کی دہائی میں ریڈیو جوکی کے طور پر کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

سنبل شاہد

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جانبر نہ ہوسکیں۔ مئی 2021 میں کورونا کے ساتھ طویل جنگ کے بعد سنبل شاہد کا انتقال ہوگیا۔

ٹکے کی آئے گی بارات، پانی جیسا پیار، دیکھو چاند آیا اور دیگر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ سنبل شاہد کے انتقال پر بشریٰ انصاری سمیت متعدد شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔ 

نائلہ جعفری

She was battling ovarian cancer for the last six years.

گزشتہ 6 سال سے مسلسل کینسر سے برسر پیکار اداکارہ نائلہ جعفری رواں برس جولائی کے دوران انتقال کر گئیں۔ انہوں نے 90 کی دہائی میں خوب شہرت حاصل کی۔

ڈرامہ سیریل آ مجھ کو ستانا، دیسی گرلز اور تھوڑی سی خوشیاں سمیت متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ کا آخری ڈرامہ 2016 میں نشر ہوا جس کے بعد ان کے جسم میں کینسر کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔ 

انور اقبال

Ailing actor Anwar Iqbal wants media and fans to respect his privacy

جولائی کے دوران طویل علالت کے بعد مشہورومعروف اداکار انور اقبال انتقال کر گئے۔ پل صراط، راستہ انجانا سا اور حنا کی خوشبو سمیت متعدد پراجیکٹس میں ان کی اداکاری ناقابلِ فراموش سمجھی جاتی ہے۔

فرہاد ہمایوں

farhad humayun

معروف پاکستانی موسیقار فرہاد ہمایوں کا انتقال رواں برس جون کے دوران ہوا جو برین ٹیومر سے برسر پیکار تھے۔ انہوں نے 2003 میں اوور لوڈ کے نام سے ایک میوزک گروپ بنایا تھا جسے ملک کے مشہور ترین بینڈز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ 

Related Posts