کراچی:محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 5 اور 6 جنوری کو بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 5 اور 6 جنوری کو رواں سردیوں کی دوسری بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران شہرِ قائد میں گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے، جبکہ 4 جنوری سے شہر میں بوندا باندی بھی شروع ہو سکتی ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق بارش کا نیا مغربی سسٹم 31 دسمبر کو بلوچستان سے ملک میں داخل ہو گا، یہ نیا مغربی سلسلہ سرما کے سابقہ سسٹم سے زیادہ طاقت ور ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں گہرے بادل بارش کا پیغام لے آئے، سردی مزید بڑھنے کا امکان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








