قومی اسمبلی کااجلاس،منی بجٹ کے دوران خواتین ارکان لڑپڑیں، شگفتہ جمانی نے غزالہ سیفی کو تھپڑ جڑ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Mini-budget session: Women parliamentarians engage in fight

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں منی بجٹ کے دوران اپوزیشن ارکان کے احتجاج کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں شدید تلخ کلامی ،پیپلزپارٹی کی رکن شگفتہ جمانی نے حکومتی رکن غزالہ سیفی کو تھپڑ جڑدیا۔

قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران اپوزیشن ارکان احتجاج کرتے رہے جبکہ اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا گیا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر جاکر احتجاج کرتے رہے۔

اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی جاری رہی جبکہ احتجاج کے دوران خواتین ارکان آپس میں گتھم گتھا بھی ہوگئیں اور پیپلزپارٹی کی رکن شگفتہ جمانی نے حکومتی رکن غزالہ سیفی کو تھپڑ جڑدیا۔

مزید پڑھیں:حکومت نے منی بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا، اپوزیشن کا ایوان میں شور شرابا

،پیپلزپارٹی کی رکن شگفتہ جمانی کی جانب سے حکومتی رکن غزالہ سیفی کو تھپڑ مارنے کے بعد ارکان میں تلخی مزید بڑھ گئی جس پر دونوں جانب سے ارکان بیچ بچاؤ کرواتے بھی نظر آئے۔

Related Posts