پنجاب حکومت نےنیوائیرنائٹ پرمنچلوں کووارننگ دےدی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور:ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہاہے کہ نیوائرنائٹ پر ہلڑ بازی، آتش بازی اورون ویلنگ کرکے عوام کی زندگی خطروں میں نہ ڈالی جائےکیونکہ اگرایساکیا گیا توقانون بھی اپناراستہ اختیارکرےگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلحے کا استعمال اور ہوائی فائرنگ کرنا غیر قانونی اقدام ہے اس لیے نئے سال پر اپنے شہر اور ماحول کو محفوظ بنانا ہے اور شہری غیر قانونی سرگرمیوں میں بالکل بھی ملوث نہ ہوں ،انہوں نے کہالاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی، منشیات کا استعمال اورسائلنسر نکالنا غیر قانونی اقدام ہے ،ہمارا عزم اپنے معاشرے کو ہر طبقے کے لیے محفوظ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہور پہنچیں گے

انہوں نے مزیدکہاکہ نیوائرنائٹ پر کسی بھی غیرقانونی سرگرمیوں پر قانونی کارروائی کی جائےگی، اس لئے شہری بھی ذمہ داری کامظاہرہ کرکے کسی بھی غیرقانی سرگرمی کی اطلاع 15پردیں اورصوبے میں امن وامان کی فضا قائم رکھنے کیلئے حکومت ِ پنجاب اورپولیس کاساتھ دیں۔

Related Posts