وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہور پہنچیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج وفاقی وزیر فوادچوہدری ،معاون خصوصی شہبازگل اور دیگروزراء کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے،جہاں انہیں صوبےمیں جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج پنجاب میں صحت کی بنیادی سہولیات سے متعلق اہم اعلان بھی کئے جانے کی توقع ہے،صحت کارڈ پر پنجاب کے 800 سرکاری و نجی اسپتالوں میں آج سے مفت علاج ہوگا،جس کے تحت پنجاب حکومت اس منصوبے پر3 سالوں میں 323 ارب روپے خرچ کرےگی،اس کارڈ کے ذریعے ہرخاندان کو10 لاکھ تک کاعلاج کرانے کی سہولت میسر آسکےگی، اس سلسلے میں پنجاب کی ساتوں ڈویژن اور اسلام آباد کا شیڈول بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب میں سہولیات ملنایکم جنوری 2022 سے شروع ہونگی جس سے لاہور سمیت قصور، شیخوپورہ اور ضلع ننکانہ صاحب کے شہری مستفید ہوں گےجبکہ اسلام آبادمیں بھی یکم جنوری2022سےقومی صحت کارڈ پر مفت سہولت ملے گی جس کی باقاعدہ لانچنگ تقریب 15جنوری کو ہونےکا امکان ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں صحت کارڈ کی لانچنگ 20جنوری سے ہوگی جس سے جہلم، چکوال اور اٹک مستفید ہونگے جبکہ 9 فروری سے فیصل آباد، 22فروری کو ملتان میں صحت کارڈ اسکیم کا اجرا ہوگا اور 2 مارچ سے بہاولپور،21 مارچ کو گوجرانوالہ میں صحت کارڈ کا اجرا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کوروناکےوار،کراچی میں ایک خاندان کے11افراداومی کرون کاشکار

ذرائع کے مطابق انشورنس کمپنی کو ہر خاندان کی 4ہزار350روپے سالانہ انشورنس اداکی جائے گی جبکہ اسلام آباد،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے وفاقی حکومت خود سے رقم ادا کرےگی۔

Related Posts