کوروناکےوار،کراچی میں ایک خاندان کے11افراداومی کرون کاشکار

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور:محکمہ صحت سندھ کے مطابق دنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی کوروناوائرس کی نئی قسم پنجے گاڑھ رہاہے جس کے باعث کراچی کے ایک خاندان میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ خاندان کراچی کے ضلق شرقی میں رہائش پذیر ہے، جس کے کچھ افراد چند روز قبل لاہور سے کراچی پہنچے تھے ،اومی کرون سے متاثر ہونے والوں میں 8 خواتین اور 3 مردشال ہیں جن کے عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان ہیں، کورونا کے نئے کیسزکی تصدیق کے بعد کراچی میں اب تک کوروناکے نئے ویرینٹ اومی کرون کےکیسز کی تعداد مجموعی طور پر 44 ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں موٹروے پر شدیددھند، متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں،2 افرادجاں بحق، 23 زخمی

متاثرہونےوالے افرادمیں اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص ڈاؤ یونیورسٹی کی پبلک ہیلتھ لیبارٹری میں کی  گئی،جہاں ماہرین نے نیکسٹ جنریشن سیکوینسنگ کے ذریعے اومی کرون کیسز کا پتہ لگایا۔ اومی کرون سے متاثرہ افراد کے سیمپل محکمہ صحت سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی کو بھجوائے تھے۔

Related Posts