پنجاب میں موٹروے پر شدیددھند، متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں،2 افرادجاں بحق، 23 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Two dead, 23 injured in Motorway pile-up and bus crash

ملتان:موٹر وے پر شدید دھند کے باعث جمعہ کی صبح دو حادثات میں دو افراد ہلاک اور 23زخمی ہوئے، خاتون سمیت 5 زخمیوں کو شورکوٹ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جلال پور میں موٹر وے پر شدید دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ملتان میں موٹر وے پر حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 18 افرادزخمی ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر موجود بعض زخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ میں جناح روڈ پر دھماکہ،4افرادجاں بحق، 15 زخمی

دوسرے حادثے میں جمعہ کی صبح شورکوٹ کے قریب باہو انٹر چینج پر موٹروے 4 پر تیز رفتار بس اورٹرالر سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق خاتون سمیت 5 زخمیوں کو شورکوٹ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شدید زخمی ہونے والے شخص کو بعد ازاں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔

Related Posts