عامر لیاقت کی طبیعت خراب، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

Aamir Liaquat Hussain hospitalized in critical condition

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت خراب ہوگئی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، قوم سے دعاؤں کی اپیل۔

ان کے ذاتی ٹوئٹراکاؤنٹ سے جاری ہونے والے پیغام کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو تیز بخار کی وجہ سے اچانک طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں:عامر لیاقت حسین اسپتال سے ڈسچارج، گھر میں آئسولیٹ ہوگئے

عامر لیاقت حسین کی طبیعت خراب ہونے کا سن کر بڑی تعداد میں لوگ بھی اسپتال پہنچ گئے تاہم فوری طبی امداد کے بعد ان کی حالت بہتر ہوگئی جس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ الحمد للہ رب العالمین میری حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت نے کہا کہ وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تمام اہل پاکستان کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ بالخصوص بانیان پاکستان کی اولادوں کا جو اسپتال کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں ملتمس ہوں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں۔

Related Posts