معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقیدکی جارہی ہے۔
اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے گزشتہ شب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ورزش کرتے ہوئے لی گئی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ورک ان پروگریس لکھا۔
آمنہ آلیاس ان تصاویر میں ورزش کا لباس پہنے دکھائی دے رہی ہیں ، چست لباس میں سامنے آنے والی تصاویر پر اداکارہ کے مداحوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اس سے پہلے بھی آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ سفید لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں ،یہ ایک فراک کی طرز کا اسکرٹ تھا۔ مداحوں نے آمنہ الیاس کے اس لباس کو مختصر قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ نے ان کی تعریف بھی کی۔
پاکستانی اداکارہ منال خان نے ان کی تصویر پر “سو سویٹ” لکھا۔ تو شازیل شوکت نے بھی انہیں ڈزنی کی پرنسس قرار دیا۔جبکہ ماری واسطی نامی صارف نے انہیں خبردار کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ‘اخلاقیات کے سبق کیلئے تیار ہوجائیں۔
مزید پڑھیں:آمنہ الیاس مختصر لباس میں تصویر شیئر کرکے تنقید کی زد میں آگئیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








