چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی منظور جونیئر کی اہلیہ انتقال کر گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی منظور جونیئر کی اہلیہ انتقال کر گئیں
چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی منظور جونیئر کی اہلیہ انتقال کر گئیں

لاہور: چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اور لیجنڈری اولمپین منظور جونیئر کی اہلیہ نگہت منظور جونیئر کا انتقال ہوگیا ہے جس پر مشہورومعروف شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے بھی منظور جونیئر سے تعزتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سوشل میڈیا پر 6 فٹ 8 انچ قد رکھنے والے پاکستانی بالر محمد ذیشان کے چرچے

قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین منظور جونیئر کی اہلیہ کا انتقال آج صبح لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ہوا۔ نگہت منظور جونیئر طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

گردوں کی تکلیف کے باعث نگہت منظور جونیئر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج ڈائلسز کے ذریعے جاری تھا۔ 31 دسمبر کو ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ رات کے وقت انہیں نجی ہسپتال داخل کرایا گیا۔

منظور جونیئر کی اہلیہ 4 روز زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہوسکیں۔ آج شام کے وقت ان کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ اولمپین منظور جونیئر جی ٹی روڈ لاہور پر رہائش پذیر ہیں۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم منظور جونیئر کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے نگہت منظور جونیئر کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا بھی کی۔ 

Related Posts