غیر اخلاقی گفتگو، نازیبا کلمات، مریم نواز کی ایک نئی آڈیولیک

تازہ ترین

تازہ ترین

Maryam Nawaz new audio leak

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازکی میڈیا کنٹرول کے حوالے سے ایک نئی مبینہ آڈیولیک ہوگئی۔

مبینہ آڈیو میں مریم نواز سابق وزیراطلاعات پرویز رشید سے محو گفتگو ہیں۔ مبینہ آڈیومیں سینئر صحافی حسن نثار اور ارشاد بھٹی پر الزامات لگائے گئے ہیں۔

لیک ہونیوالی آڈیو میں مریم نوازاور پرویز رشید سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبا کلمات ادا کررہے ہیں۔مبینہ آڈیو میں مریم نواز پرویز رشید کو ایک میڈیا ہاؤس کے حوالے سے ہدایات دے رہی ہیں۔

مریم نواز نے مبینہ طور پر نصرت جاوید اور رانا جواد کو باسکٹس دینے کی بات کی۔ پرویز رشید نے بابر ستار اور حفیظ اللہ نیازی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

اس سے پہلے بھی ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں انہیں مبینہ طور پر اے آر وائی سمیت کئی چینلز کے اشتہارات روکنے کی ہدایات کرتے ہوئے سنا گیا۔

مزید پڑھیں:مسلم لیگ ن کا مریم نواز کی آڈیو کے درست ہونے کااعتراف

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کا لیک کی گئی مبینہ آڈیو میں کہنا ہے کہ سماء اور اے آر وائی کو حکومت کی طرف سے کوئی اشتہار نہ دیا جائے ۔

Related Posts