سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈز کو پرائیویٹ اسکولز سیل کرنے سے روک دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Supreme Court bars cantonment boards from sealing private schools

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کو نجی اسکولوں کو سیل کرنے سے روکتے ہوئے بورڈز کے سربراہان سے اگلی سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈز میں پرائیویٹ اسکولوں کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران ان اسکولوں کے وکیل قلب حسن شاہ نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں 8300 اسکول ہیں جن میں 37 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

اب جب ان سکولوں کو سیل کیا جا رہا ہے تو سوال یہ ہے کہ ان میں پڑھنے والے بچے کہاں جائیں گے؟ انہوں نے دلیل دی کہ عدالت عظمیٰ نے اپنا سابقہ فیصلہ دینے سے قبل نجی اسکولوں کے مالکان کے نقطہ نظر کو نہیں سنا تھا۔

مزید پڑھیں:کنٹونمنٹ علاقوں سے نجی تعلیمی اداروں کی بے دخلی کیخلاف مختلف تنظیموں کا احتجاج

مقدمے میں طلباء کے والدین کی نمائندگی کرتے ہوئے وکیل حامد خان نے کہا کہ تنازعہ کی اصل وجہ رہائشی پلاٹوں پر اسکولوں کی تعمیر ہے۔جس کے بعد کنٹونمنٹ بورڈز کو نجی اسکولوں کو سیل کرنے سے روکتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ کی طرف سے ملک کے کنٹونمنٹ بورڈز میں تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے دی گئی ہدایات کی روشنی میں کنٹونمنٹ بورڈز نے 14 ستمبر 2021 کو 30000 سے زائد نجی اسکولوں کے مالکان کو اپنے ادارے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts