گٹکا مافیا کی سرپرستی کرنیوالے پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Police officers will not remain in their posts where Gatka Baka: Muqaddas Haider

کراچی :شہر قائد میں گٹکا مافیا کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر گٹکا مافیا کی سرپرستی کرنیوالے پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے ضلع شرقی کے ایس ایس پی، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ تعارفی اجلاس کے دوران یہ حکم دیا کہ تمام ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز اپنے علاقوں میں گٹکا فیکٹریز کا مکمل خاتمہ کر دیں، اس حوالے سے اگر شکایات موصول ہوئیں تو معافی نہیں ملے گی۔

اجلاس میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام پر زور دیا گیا، تمام ایس ایچ اوز سے باری باری نام، تھانے کا نام اور تعیناتی کی مدت معلوم کی گئی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں دوسری شادی کے خواہشمند شو ہر نے پہلی بیوی کو جان سے ماردیا

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے کہا ہے کہ جس علاقے سے گٹکے کی فروخت کی شکایات ملیں گی وہ پولیس افسران اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے پوچھا کہ کوئی ایسا افسر ہے جو پہلی مرتبہ ایس ایچ او لگا ہو تو پتہ چلا تمام افسران وہی ہیں جو مسلسل بدل بدل کر مختلف تھانوں میں ایس ایچ اوز لگتے رہے ہیں، انہیں کوئی بھی تھانیدار ایسا نہیں ملا جو پہلی بار ایس ایچ او لگا ہو۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے اچھی کارکردگی پر افسران کو شاباش بھی دی۔ڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سے ایس ایچ او سچل انسپکٹر اورنگ زیب خٹک کو بھاری مقدار میں منشیات پکڑنے پر شاباش دی گئی۔

انہوں نے دریافت کیا کہ نارکوٹکس والوں کے ساتھ ملی بھگت سے تو کام نہیں چل رہا، جس پر تمام افسران زیر لب مسکرا دیئے۔

Related Posts