کراچی :شہر قائد میں گٹکا مافیا کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر گٹکا مافیا کی سرپرستی کرنیوالے پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے ضلع شرقی کے ایس ایس پی، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ تعارفی اجلاس کے دوران یہ حکم دیا کہ تمام ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز اپنے علاقوں میں گٹکا فیکٹریز کا مکمل خاتمہ کر دیں، اس حوالے سے اگر شکایات موصول ہوئیں تو معافی نہیں ملے گی۔
اجلاس میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام پر زور دیا گیا، تمام ایس ایچ اوز سے باری باری نام، تھانے کا نام اور تعیناتی کی مدت معلوم کی گئی۔
مزید پڑھیں:کراچی میں دوسری شادی کے خواہشمند شو ہر نے پہلی بیوی کو جان سے ماردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








