پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری اور صبور علی بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ شادی کی تقریب میں شوبز ستارے بھی شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی تقریبِ نکاح جمعہ کے روز منعقد ہوئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی انصاری نے سفید شیروانی زیبِ تن کر رکھی ہے۔
اسٹیج پر اداکارہ سجل علی اپنی رخصت ہونے والی بہن صبور علی کی مدد کرتی نظر آئیں۔ دوسری جانب مریم انصاری اپنے بھائی علی انصاری کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شریک ہوئیں۔
عاطف اسلم نے سنگ ماہ میں شاندار کردار پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی
صبور علی کی بڑی بہن ہونے کے ناطے سجل علی نے ایجاب و قبول کے فوراً بعد اپنے دولہا علی انصاری کو شادی کی مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
فنکار جوڑی کی تقریبِ نکاح دن کے وقت منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور شوبز ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت یقینی بنائی اور دونوں فنکاروں کو مبارکباد بھی دی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








