نادہندگان کو تنبیہ، حکومت کی گرفت میں آنے سے قبل ٹیکس ادا کردیں۔شوکت ترین

تازہ ترین

تازہ ترین

نادہندگان کو تنبیہ، حکومت کی گرفت میں آنے سے قبل ٹیکس ادا کردیں۔شوکت ترین
نادہندگان کو تنبیہ، حکومت کی گرفت میں آنے سے قبل ٹیکس ادا کردیں۔شوکت ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے نادہندگان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی گرفت میں آنے سے قبل ٹیکس ادا کردیں۔ بصورتِ دیگر ادارے نادہندگان کے اثاثوں کے دستاویزی ثبوت سامنے لا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کے زیر اہتمام نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ تبدیلی آرہی ہے۔ ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، تمام ممکنہ ٹیکس دہندگان تک رسائی یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 263 پوائنٹس کا اضافہ

وفاقی وزیرِ خزانہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ کی آبادی ہے اور ملک بھر میں صرف 30 لاکھ کے قریب ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے۔ یہ چلن درست نہیں۔ حکومت تمام ٹیکس ادا کرنے کے قابل افراد تک پہنچنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کرے گی۔

وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو یہ خوشخبری سنانا چاہتے ہیں کہ ہم آنے والے چند ہفتوں میں نادہندگان تک پہنچ جائیں گے۔ پھرہم ان کو بتائیں گے کہ ان کی آمدنی کتنی ہے اور اس حساب سے انہیں کتنا ٹیکس ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نوٹس جاری کرنے کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ حکومت پہلے ہی لاکھوں ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرچکی ہے۔ حکام ٹیکس چوروں تک خود پہنچ جائیں گے تاہم انہیں ٹیکس گوشواروں کو غلط ثابت کرنے اور واجب ٹیکس ادا کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

Related Posts