آسٹریلین کرکٹر شین وارن کا سلیم ملک پر میچ فکسنگ کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

آسٹریلین کرکٹر شین وارن کا سلیم ملک پر میچ فکسنگ کا الزام
آسٹریلین کرکٹر شین وارن کا سلیم ملک پر میچ فکسنگ کا الزام

کینبرہ: آسٹریلیا کے سابق لیجنڈری اسپن بالر شین وارن نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ ہار جانے کیلئے 2 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم دینے کا وعدہ کیا گیا۔

حال ہی میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے آسٹریلین کرکٹر شین وارن نے کہا کہ مجھے 25 سال پہلے خراب بالنگ کرا کر اپنے ملک کی شکست کا سبب بننے کیلئے 2 لاکھ 76 ہزارڈالرز تک رقم دینے کی پیشکش ایک پاکستانی کھلاڑی نے کی، جبکہ ہم میچ جیت سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد رضوان  سال 2021 کے سب سے قیمتی کھلاڑی قرار

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک پر الزام عائد کرتے ہوئے شین وارن نے کہا کہ میں کراچی کے ہوٹل میں آسٹریلین ٹیم کے ہمراہ موجود تھا۔ موبائل پر کال کرکے کمرے میں بلایا گیا جہاں سلیم ملک سے ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد رشوت کی پیشکش کردی گئی۔

آسٹریلین اسپنر شین وارن نے کہا کہ سلیم ملک نے مجھے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز ناقص بالنگ کرکے کوئی وکٹ نہ لینے کا کہا جس کے عوض رقم دینے کا وعدہ کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم ہار گئے تو خاندان سمیت ہمارے گھر جلا دئیے جائیں گے۔

شین وارن نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سلیم ملک سے لاکھوں ڈالرز کی پیشکش قبول کرنے سے صاف انکار کردیا تھا اور دھمکی دی کہ آسٹریلیا پاکستان کو ہرا کر رہے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین مذکورہ ٹیسٹ میچ 1994میں ہوا۔ آخری روز پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا دیا۔

Related Posts