پاک بحریہ کے جہاز راہ نورد، مددگار اور آبدوز حمزہ کا عمان پورٹ کا دورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک بحریہ فلوٹیلا، آبدوز حمزہ کا عمان پورٹ کا دورہ، دوطرفہ مشقیں
پاک بحریہ فلوٹیلا، آبدوز حمزہ کا عمان پورٹ کا دورہ، دوطرفہ مشقیں

مسقط: پاک بحریہ کے جہازوں راہ نورد اور مددگار اور آبدوز حمزہ  نے عمان پورٹ کا دورہ کیا اور اس موقعے پر دو طرفہ مشقیں بھی ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں اور آبدوز حمزہ نے عالمی سمندروں میں تعیناتی کے دوران عمان کی بندرگاہ سلطان بن قابوس کا دورہ کیا جہاں پاکستان کے دفاعی اتاشی اور عمانی بحریہ نے پاکستان نیوی فلوٹیلا کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان یورپی ممالک سے معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔وزیر خارجہ

سلطان بن قابوس پورٹ کے دورے کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اور مشن کمانڈر نے عمان کے چیف آف سلطان مسلح افواج اور رائل نیوی عمان کے کمانڈر سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات زیر غور آئے۔

ملاقاتوں کے دوران پاک عمان بحریہ کے اعلیٰ حکام نے باہمی دلچسپی کے امور اور تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

اس موقعے پر مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ کمانڈر سید بن سلطان نیول بیس اور رائل نیوی آف عمان کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز سے بھی ملاقات کی۔ دو طرفہ سرگرمیوں کے دوران بحری جہازوں اور عسکری تنصیبات کے دورے بھی کیے گئے۔

بعدازاں پی این ایس راہ نورد اور عمانی بحریہ کے جہاز شباب نے بحری مشق میں شرکت کی۔ دونوں بحری افواج کے کیڈٹس نے خصوصی تربیت حاصل کی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ فلوٹیلا کا دورہ دونوں ممالک کے مابین باہمی اشتراک کے فروغ کا باعث بنے گا۔ 

Related Posts