لتا منگیشکر کورونا کا شکار، حالت تشویشناک، آئی سی یو منتقل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Lata Mangeshkar admitted to ICU after she contracts coronavirus

معروف بالی ووڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کوکورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد حالت بگڑنے پر آئی سی یومنتقل کردیا گیا ہے۔

گلوکارہ لتامنگیشکرکی بھانجی رچنا شاہ نے ان کی علالت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لتا کو کورونا کی علامات کے بعد آئی سی یومیں رکھا گیا ہے۔

92 سالہ گلوکارہ لتا نے 1942میں اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کردی تھی۔ دینا ناتھ کی بیٹیوں میں نہ صرف لتا نے سروں کی دنیا میں مقبولیت حاصل کی بلکہ ان کی بہن آشا بھوسلے نے بھی گلوکاری میں اہم مقام حاصل کیا۔

مزید پڑھیں:اومی کرون تقسیمِ اعزازات کی تقریب نگل گیا، گریمی ایوارڈز مؤخر

لتا منگیشکر پچاس ہزار سے زائد گانے گا چکی ہیں وہ 1974ء سے 1991ء تک گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔ بک کے مطابق وہ دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ ہیں۔

لتا کو بے شمار ایوارڈز ملے۔ خود ان کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے بڑا ایوارڈ لوگوں کا پیار ہے لیکن ان کے پاس بھارت کا سب سے بڑا سویلین اعزاز بھارت رتنا بھی ہے۔

وہ بھارت کی دوسری گلوکارہ ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 1974ء میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں انکا نام دنیا میں سب سے زیادہ گانے گانے والی گلوکارہ کے طور پر آیا۔

Related Posts