اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زر داری نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے حکومت نہیں چلائی جارہی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری سے عدالت کے باہر صحافی نے سوال کیاکہ ان ہاؤس تبدیلی ہوتی نظر آ رہی ہے جس پر آصف علی زر داری نے کہاکہ انشا اللہ بہتر ہوگا۔
صحافی نے سوال کیاکہ پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے جا رہی ہے؟ سابق صدر آصف علی زرداری نے جواب دیاکہ نہیں معلوم لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ میں تو چاہتا ہو کہ یہ حکومت پہلے دن چلی جائے، یہ نا معقول ہے ان سے حکومت نہیں چلائی جارہی ہے اور اب تاریخ نے بھی اسے ثابت کر دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو عوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا
اس سے قبل احتساب عدالت میں آصف زرداری کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موبائل فون بج اٹھا، موبائل فون کی رنگ ٹون کسی بچے کے رونے کی آواز تھی، رنگ ٹون بجنے پر جج محمد بشیر نے سماعت روک دی، سابق صدر کے وکلاء نے کہا کہ نیب کے دلائل پر بچے بھی روپڑے ہیں۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








