راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں داخلی سیکیورٹی کی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپہ سالار جنر ل قمر جاوید باجوہ نے مری اور بلوچستان میں قدرتی آفات میں پھنسے متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن میں شامل فارمیشن کی کوششوں کو سراہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 246 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس کے دوران ملکی داخلی سیکیورٹی کی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء کو آپریشن ردالفساد کی تازہ ترین پیش رفت اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے ان قدرتی آفات کے دوران ریلیف آپریشن میں شامل فارمیشن کی کوششوں کی تعریف کی، آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تربیت اور جنگی تیاریاں جاری رکھنے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: افغانستان کے بارے میں جلد حکمت عملی سے انسانی المیہ سے بچا جا سکتا ہے، آرمی چیف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








