چند روز قبل جیکب آبادمیں غیرت کے نام پر5بچوں کی ماں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو اس کے سوتیلے بیٹے، شوہر اور دیوروں نے ملکر غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، حدود کی پولیس نے خاتون کی لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی ہے۔
قتل ہونے والی خاتون کی والدہ مسمات رانی کیھر نے کہا کہ میری بیٹی پر اس کا شوہر، دیور اور سوتیلے بیٹے تشدد کرتے تھے میری بیٹی پر کاری کارو کا الزام بے بنیاد ہے۔