کراچی:شہرقائد میں کورونا وائرس اور اومی کرون کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے شہر میں ایس او پیز کے حوالے سے سختیاں شروع کردی گئیں، ضلع وسطی میں ایک اسکول سیل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع وسطی کے اسکول میں ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں اور ویکسی نیشن کے حوالے سے ٹال مٹول کے باعث سیل کرنے کا اقدامات اٹھایا گیا۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایت پر 12 سے 18 سال تک کے طلبہ کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 12 سے 18 سال تک کے بچوں کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن لازمی کروائی جائے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:کورونا کا خطرہ، پی ایس ایل 7 میں شائقین کی تعداد کم کرنے کا امکان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








