کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ، اومی کرون بھی بے قابو، اسکول بند

تازہ ترین

تازہ ترین

Decision of lockdown, schools' closure in Karachi may be taken

کراچی:شہرقائد میں کورونا وائرس  اور اومی کرون کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے شہر میں ایس او پیز کے حوالے سے سختیاں شروع کردی گئیں، ضلع وسطی میں ایک اسکول سیل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع وسطی کے اسکول میں ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں اور ویکسی نیشن کے حوالے سے ٹال مٹول کے باعث سیل کرنے کا اقدامات اٹھایا گیا۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایت پر 12 سے 18 سال تک کے طلبہ کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 12 سے 18 سال تک کے بچوں کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن لازمی کروائی جائے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:کورونا کا خطرہ، پی ایس ایل 7 میں شائقین کی تعداد کم کرنے کا امکان

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 90 ہزار 10 ہو چکی ہے جبکہ اس سے کل اموات 7 ہزار 691 ہو گئیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کے نفاذ کے ساتھ تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری ہے تاہم بڑھتے ہوئے وائرس کیسز کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج ہونے والا وزرائے تعلیم اجلاس ملتوی کردیا گیاہے۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں نصابی کتب کی ملک بھر میں بروقت دستیابی اور ترسیل پر بھی مشاورت ہونا تھی۔ وزارتِ تعلیم کے مطابق وزرائے تعلیم اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی کردیا گیا۔

Related Posts