کراچی: شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔
معروف اداکارہ روبینہ اشرف کی صاحبزادی منیٰ طارق خود بھی اداکارہ ہیں، انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب مایوں کی تقریب سے کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کی سینئر شخصیات شریک ہوئیں۔

منیٰ طارق کی مایوں کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں صبا حمید، وسیم عباس، بہروز سبزواری، سفینہ بہروز و دیگر معروف شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








