اسلام آباد: ملک میں مہنگائی اور غربت کی چکی میں پستے عوام کیلئے ایک پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسوں کے حوالے سے اعداد و شمار سامنے آگئے۔
فی لیٹر پیٹرول پر حکومت کی جانب سے ڈیوٹی، مارجن اور لیویز کی مد میں 31اعشاریہ57 روپے مقرر ہیں۔پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 116اعشاریہ26 روپے فی لیٹر ہے لیکن عام لوگوں کے لیے قیمت فروخت 147اعشاریہ83 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز کا مارجن 4اعشاریہ90 روپے ہے جبکہ اس پر ڈسٹری بیوٹر مارجن 3اعشاریہ68 روپے ہے۔ پیٹرول پر لیوی 17اعشاریہ62 روپے اور سیلز ٹیکس 1اعشاریہ16 روپے فی لیٹر ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








